[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے پولیس شہداء کے ورثاء کو رمضان پیکج میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت پولیس شہداء کے ورثاء کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

 علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیرِ اعلیٰ نے پولیس کے لیے بکتر بند گاڑیاں اور اسلحے کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے پولیس میں شہداء کے بچوں کو بھرتی کرنے کے لیے ون ٹائم کوٹہ مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ون ٹائم کوٹہ سے بھرتی کے منتظر تمام شہداء کے بچے بیک وقت بھرتی ہوسکیں گے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا جائے، اہم شخصیات کو سیکیورٹی دینے سے متعلق قابل عمل پالیسی تشکیل دی جائے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *