[ad_1]
لاہور کے مال روڈ پر گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔
گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر دہشت گردی، اغواء، کارِ سرکار میں مداخلت اور ہراساں کرنے کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں پی ٹی آئی کی خواتین سمیت 38 کارکنان نامزد ہیں۔
درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ حافظ فرحت عباس نے کارکنان کو سرکاری املاک کونقصان پہنچانے پر اکسایا، پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔
ایف آئی آر کے مطابق حافظ فرحت عباس نے 4، 5 نامعلوم ساتھیوں سمیت شدید فائرنگ کی، ساتھیوں کے ہمراہ کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی۔
درج ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ حافظ فرحت عباس کو قابو کر کے پولیس نے پستول بھی برآمد کیا۔
ایف آئی ار کے مطابق گرفتار 42 ملزمان سے ڈنڈے اور لاٹھیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
[ad_2]