[ad_1]

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

آصف علی زرداری نے صدرِ پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آصف علی زرداری سے صدرِ مملکت کے عہدے کا حلف لیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، بلاول بھٹو، بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری تقریب میں شریک ہوئے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوئے۔

آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں، گزشتہ روز آصف علی زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تھے۔

ان کے مدِ مقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد کردہ امیدوار محمود خان اچکزئی کو 180 الیکٹورل ووٹ ملے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *