[ad_1]
پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈووکیٹ نے آصف علی زرداری کے ایک بار پھر صدر پاکستان بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
شاہد مجید ایڈووکیٹ نے دنیا بھر کے جیالوں کو آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدرِ مملکت منتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی ہے۔
اُنہوں نے ٹوکیو میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی فتح شہیدوں کی فتح ہے، پاکستان کھپے کا نعرہ اور آصف زرداری اتحاد و استحکامِ پاکستان کی علامت ہے
صدر پی پی جاپان کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے قربانی دے کے ہر دور میں قانون اور ملک کو مقدم رکھا اور ان کی دور اندیشی و باکمال سیاسی صلاحیتوں پر سب اعتماد کرتے ہیں۔
اُنہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ ہمیشہ کی طرع نو منتخب صدر سب سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلتے ہوے جمہوریت کو مضبوط رکھیں گے۔
شاہد مجید ایڈووکیٹ نے یہبھی کہا ہےکہ عنقریب ٹوکیو میں صدر زرداری کی کامیابی پر جشنِ زرداری منایا جائے گا۔
[ad_2]