[ad_1]
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف پروٹیکشن فورس بنانے کی منظوری دے دی۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِصدارت اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا ماحولیاتی، جنگلات کے تحفظ کا منصوبہ شروع کرنے، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کو فعال بنانے اور پہلی ڈیجیٹل وائلڈ لائف آرکائیو بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے پنجاب کو اسموگ فری بنانے اور ڈسپوزایبل پلاسٹک بیگز کے خاتمے کے لیے پلان کی تیاری اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے نجی شعبے کے اشتراک کی بھی منظوری دی ہے۔
مریم اورنگزیب کے زیرِ صدارت اجلاس کے دوران پنجاب فاریسٹ ایکٹ کو موجودہ تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے ترامیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس دوران پنجاب کی تاریخ کا پہلا زولوجیکل سروے، محکمہ وائلڈ لائف کوجدید معیار اور ٹیکنالوجی کےمطابق اپ گریڈ کرنے کی منظوری اور لاہور میں پہلی بین الاقوامی مچھلی منڈی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پلانٹ فار پاکستان وژن پر عمل درآمد کی بھی منظوری دے دی گئی۔
[ad_2]