[ad_1]
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم خان سواتی نے کہا ہے کہ جب تک ہاؤس مکمل نہ ہو صدارتی الیکشن نہیں ہونے چاہئیں۔
مانسہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر سلیم خان سواتی نے کہا کہ صدر وفاق کی بڑی اکائی ہے جس کے نیچے تمام آئینی ادارے ہیں۔
بابر سلیم سواتی کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے، ہم نے ہمیشہ آئین قانون کی پاسداری کی اور کرتے ریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے 14ویں صدر کا انتخاب کرنے کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
صدارتی انتخاب کے لیے ہونے والی پولنگ کے حوالے سے صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں انتظامات اور تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
حکمراں اتحاد کی جانب سے آصف علی زرداری اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے محمود خان اچکزئی صدر کے امیدوار ہیں۔
[ad_2]