[ad_1]

--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیرِ تعلیم خیبرپختونخوا فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کے اختیارات کے تجاوز سے تعلیمی نظام متاثر ہوا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ترکئی نے کہا کہ تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے بین الا اقوامی تنظیموں سے مدد حاصل کریں گے، نقل کے نظام کو ختم کرنے کے لیے بہتر حکمت عملی بنائیں گے۔

فیصل ترکئی نے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم پر زیادہ توجہ ہوگی،اسکول سے باہر بچوں کے تعلیم کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *