[ad_1]

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ۔ فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سرکاری گاڑیاں دیگر صوبوں میں استعمال نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ سرکاری امور کیلئے جانے والی گاڑیوں کو چیف سیکرٹری سےاین او سی لینا ہوگا۔

سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ دیگر صوبوں میں استعمال ہونے والی تمام سرکاری گاڑیاں واپس بلائی جائیں، کوئی بھی افسر جائے تعیناتی سے باہر گاڑیوں کا ذاتی استعمال نہیں کرے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری وسائل عوام کی ملکیت ہیں غلط استعمال ہونےنہیں دیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *