[ad_1]

-- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے 9 مئی پر کمیشن بنائیں، اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت ہوگی تو اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں رول آف لاء ہونا چاہیے، ہم نظریے کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم ایسا نظام بنائیں گے کہ آئندہ کوئی مینڈیٹ چوری نہ کرسکے۔ ہماری خواتین اور کارکن جیلوں میں ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کے 9 مئی سے فائدہ حاصل کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے لیے 2 حکومتیں چھوڑی ہیں، بانی پی ٹی آئی ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہے، اسٹیبلشمنٹ بھی ہماری ہے اور ادارے بھی ہمارے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مرکز کی حکومت نے مینڈیٹ چوری کیا ہے، ہم ووٹ چوروں کے ساتھ مفاہمت نہیں کریں گے، میں صوبے میں اپوزیشن کے ساتھ بیٹھوں گا، بطور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت ہم آپس میں رابطے رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پشاور میں پُرامن اختجاج کریں گے ہمیں ریزرو سیٹیں نہیں ملیں، میرے صوبے کے کچھ حقوق ہیں، حقوق کے لیے میں اسلام آباد آؤں گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے صوبے میں امن و امان قائم کرنا ہے اور روزگار دینا ہے۔ ہم بنیادی سہولیات، تعلیم اور صحت میں بہتری لائیں گے، ہم 1 لاکھ سے زائد خاندانوں کی مالی معاونت کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *