[ad_1]

وزیرِ اعظم شہباز شریف گوادر پہنچ گئے—ٹی وی گریب
وزیرِ اعظم شہباز شریف گوادر پہنچ گئے—ٹی وی گریب

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گوادر متاثرین کی مدد کے لیے آیا ہوں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور دیگر شخصیات نے گوادر ایئر پورٹ پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

گوادر میں وزیراعظم شہبازشریف نے بارش متاثرین سے گفتگو کے دوران حکام و انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹ کے ذریعے قدرتی آفات کے وقت سے پہلے تعین کے لیے نظام وضع کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ مواصلاتی ڈھانچے کی بحالی، نجی املاک کے نقصانات کے تفصیلی جائزے پر رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے متاثرین کی مدد و و بحالی کے لیے ایک جامع پلان مرتب کر کے پیش کیا جائے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو دورۂ گوادر کے موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ دی۔

وزیرِاعظم کو ملک کے دیگر علاقوں میں نقصانات اور متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف گوادر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ بھی لیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کل بروز بدھ کراچی کا دورہ کریں گے، وہ مزارِ قائد پر حاضری دیں گے۔

جمعرات کو وفاقی کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دی جائے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *