[ad_1]

ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا اختیار ولی خان ۔ فوٹو: فائل
ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا اختیار ولی خان ۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

اختیار ولی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت اس لیےنہیں کی کہ ان کا ریموٹ ریاست مخالف جگہ پڑا ہے۔

اختیار ولی نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شریک نہ ہونے پر علی امین گنڈاپور کا شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز صوبہ چلا رہی ہیں اور آپ سرکس چلا رہے ہیں، علی امین گنڈاپور بدقسمتی سے وزیراعلیٰ بن گئے، اب سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *