[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی وزارتیں نہیں مانگیں۔

 پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں پہلے آئینی ترمیم کے وعدے پورے کریں۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ وفاقی کابینہ کا حصہ کب بننے جا رہے ہیں؟

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نمبر کے حساب سے حکومت کو بھی ضرورت نہیں اور ہمیں بھی ضرورت نہیں۔

صحافی نے خالد مقبول صدیقی سے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی آئینی ترمیم میں ساتھ دے گی؟

خالد مقبول صدیقی نے جواب دیا کہ پیپلز پارٹی ساتھ دے یا نہ دے ہم نے حجت تمام کی، حکومت ترجیحات ٹھیک رکھے تو چلے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *