[ad_1]

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کو پیشگی مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سینیٹ کی نشستوں پر کاغذات جمع کرانے آئے تھے، نثار کھوڑو اور جام مہتاب ڈہر صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے ہیں، 2 امیدوار جتوانے کے لیے 108ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے، ہمارے 114 ارکان ہیں، پیپلز پارٹی آسانی سے دونوں نشستیں جیت لے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت اس وقت اسلام آباد میں ہے، ہم نے اسپیکر سندھ کے لیے بھی ایم کیو ایم سے ووٹ مانگا تھا، سیاست میں ہر ووٹر کے پاس جایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ایک بااختیار بلدیاتی نظام ہے، میئر کراچی بہترین کام کر رہے ہیں، جہاں ترامیم کی ضرورت ہو گی وہ ہم کریں گے، سندھ میں ن لیگ کا کوئی نمائندہ نہیں ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے واضح کیا ہے ہم کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے، کابینہ میں یہ کہنا تاخیر ہو رہی ہے یہ غلط ہے، صوبے کے مسائل کے لیے کابینہ کے ساتھ مل کر بہتر کام کریں گے، سب سے پہلے صوبے میں امن و امان ہماری ترجیح ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کے دس نکاتی منشور پر کام کریں گے، پینے کا صاف پانی اور دیگر اہم مسائل ہماری ترجیح ہے، عوام کی خدمت کی ہے تو بار بار ہم پر عوام اعتماد کرتی ہے، صوبے کے لوگوں نے ہم پر اعتماد کیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *