[ad_1]
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے صدارتی انتخاب میں ووٹ دینے پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم قیادت سے جلد رابطے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے رابطے اور ووٹ کےلیے درخواست کے بعد مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مشاورت سے فیصلہ کریں گے کہ آصف زرداری کو ووٹ دینا ہے یا نہیں۔
ایم کیو ایم کے پاس بھی ووٹ کیلئے جائیں گے
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے پاس بھی ہم ووٹ کے لیے جائیں گے۔
صدارتی الیکشن کے لیے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں اچھے تعلقات رہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
صدارتی انتخاب کیلئے آصف علی زرداری، محمود خان اچکزئی سمیت 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
[ad_2]