[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اچکزئی کو نامزد کر کے بانی پی ٹی آئی نے زبردست پیغام دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ چھوٹے صوبے سے محمود اچکزئی کو نامزد کر کے بتایا ہے، بانی پی ٹی آئی واحد لیڈر ہیں۔

علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اصل مینڈیٹ والے آگئے ہیں، آج بھی اصل وزیرِ اعظم بانی پی ٹی آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا نمائندہ عمر ایوب زیادہ ووٹ حاصل کرے گا، اصلی فارم 45 والے ووٹ ہیں، حقیقی مینڈیٹ کے ساتھ پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔

واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے صدارتی نامزد امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *