[ad_1]

--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا معاملہ وزیراعظم آفس دیکھ رہا ہے، مزید معلومات ملتے ہی آگاہ کیا جائے گا۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے خوراک کی فراہمی والے افراد کے قتلِ عام کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان مسلم کانفرنس کے فیکشنز پر پابندیوں کو مسترد کرتا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت کے حالیہ فیصلے سے 8 کشمیری جماعتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 6 مارچ کو یورپی یونین کیساتھ سیاسی مشاورت کرے گا، اسلحہ کی فراہمی کے معاملے پر 4 پاکستانیوں سے متعلق امریکی بیان دیکھا ہے، اس سے متعلق پاکستان میں امریکی سفارتخانے سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نے امریکی محکمہ انصاف کی رپورٹس دیکھی ہیں، حوثیوں کو اسلحہ اسمگلنگ میں گرفتار باشندوں کی شہریت کی امریکہ سے تصدیق نہیں ہوئی، ہم نے ان کی شناخت کی تصدیق کیلئے امریکا سے قونصلر رسائی مانگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قونصلر رسائی ملنے کے بعد ہی گرفتار شدگان کی شہریت کی تصدیق کرسکتے ہیں، ہم اس معاملے پر اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تاریخی حقیقت ہے جب بھارت نے جارحانہ انداز اختیار کیا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، بھارت کے بیانات خطے کا ماحول خراب کرنے کی کوشش ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *