[ad_1]
قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے اسپیکر کے امیدوار عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ ہم اپنا مطالبہ آج بھی دہرائیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا ہے، اسے واپس کیا جائے۔
قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہونا ہے، جس کے لیے اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے اسپیکر کے امیدوار عامر ڈوگر بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
اس موقع پر انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر تحفظات کے ساتھ آئے ہیں۔
عامر ڈوگر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ہاؤس نامکمل ہے تو نامکمل ہاؤس کا کیا تقدس ہو گا؟ لیکن ہم نے الیکشن لڑا ہے تو اپنا آئینی کردار ادا کریں گے۔
[ad_2]