[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ قتل کا معاملہ ذہنی مریضوں کے سیل نمبر 8 میں پیش آیا، قیدی احسن نے پانی والے مگ سے دیوار سے اینٹ کھرچ کر نکالی اور دیگر ذہنی مریض قیدیوں پر حملہ کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق قیدی کے حملے میں سوئے ہوئے قیدی زخمی ہوئے، زخمی قیدیوں میں اعجاز ربانی، شیراز اور حماد علی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمی قیدیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی اعجاز دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

جیل حکام  نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، ڈی آئی جی جیل راولپنڈی واقعے کی انکوائری کر رہے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *