[ad_1]
پاکستان مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہو گئے۔
سیکریٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے عبدالخالق اچکزئی کے بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔
طاہر شاہ کاکڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی غزالہ بھی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عبدالخالق اچکزئی اور غزالہ آج 3 بجے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن نے عبدالخالق اچکزئی کو بلوچستان اسمبلی کا اسپیکر نامزد کیا تھا۔
عبدالخالق اچکزئی کی نامزدگی کا فیصلہ نواز شریف اور شہبازشریف نے بلوچستان کی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا۔
گزشتہ روز 65 کے ایوان میں سے بلوچستان اسمبلی کے 57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔
[ad_2]