[ad_1]
خیبر پختون خوا اسمبلی کے اجلاس سے پہلے بے نظمی دیکھنے میں آئی ہے، ارکانِ اسمبلی کے اسمبلی ہال میں داخلے کے دوران دھکم پیل ہوئی ہے۔
اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اسمبلی ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی جس کے باعث اسبملی میں داخلے کے دوران ارکانِ اسمبلی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں دھکم پیل ہوئی ہے۔
خیبر پختون خوا اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں ارکان کی آمد جاری ہے۔
کے پی اسمبلی کا اجلاس 11 بجے دن طلب کیا گیا تھا جو تاحال شروع نہ ہو سکا۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی اور نامزد وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور اسمبلی پہنچ چکے ہیں۔
دوسری جانب اجلاس کے موقع پر صوبائی اسمبلی اور اطراف کے علاقوں میں انٹر نیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔
[ad_2]