[ad_1]
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدارتی الیکشن مہم کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
اس حوالے سے ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ اور نوید قمر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ صدارت صدر عارف علوی کے بس کی بات نہیں، مواخذے کے بجائے انتخابی عمل کے ذریعے عارف علوی کی جگہ دوسرا صدر لائیں گے، آئین میں لکھا ہے ہر حال میں 29 فروری کو اسمبلی کا اجلاس بلانا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ صدر عارف علوی پر آئین توڑنے کے دو مقدمات ہوں گے، ایک مقدمہ عدم اعتماد کے وقت اسمبلی توڑنے کا ہو گا اور دوسرا مقدمہ آئین کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس نہ بلانے کا ہو گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی مفاہمت کے عمل میں پی ٹی آئی شامل ہو گی۔
[ad_2]