[ad_1]

ایم کیو ایم کے عبدالوسیم کی مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم نے کہا کہ مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ 

ایوان سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستانن کے رکن عبدالوسیم کا کہنا تھا کہ حلقے کے لوگ توقع کرتے ہیں کہ ہم ان کے مسائل حل کریں گے۔ 

انکا کہنا تھا کہ ہم سب کو چاہیئے کہ منتخب ارکان کا احترام کریں اور مسائل حل کریں۔ 

عبدالوسیم نے اس امید کا اظہار کیا کہ مراد علی شاہ ان توقعات پر پورا اتریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں اور قتل عام ہو رہا ہے، روک تھام کیلیے کام کرنا ہوگا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *