[ad_1]

فوٹو بشکریہ محمود جان / فیس بک
فوٹو بشکریہ محمود جان / فیس بک

سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان نے کہا ہے کہ میرے علاقے میں بھاری اسلحے کا استعمال ہو رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران محمود جان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی جائیداد سے متعلق ہمارے حق میں فیصلہ دیا تھا، کچھ شر پسند میرے خاندان پر ظلم کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مخالفین سے شریعت کے تحت راضی نامہ بھی کیا گیا، عیسیٰ خیل قوم صلح کے بعد بھی اسلحہ استعمال کر رہی ہے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے مزید کہا کہ ہمارے کسانوں پر حملہ کر کے شہید اور زخمی کیا گیا، پولیس اور حکومت سے استدعا ہے اس کی روک تھام کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور شریعت کے فیصلے ہمارے حق میں ہے، پھر بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن زور زبردستی نہیں مانتے۔

محمود جان نے یہ بھی کہا کہ ہمارے گھروں کا گھیراؤ کیا گیا ہے، پولیس کچھ نہیں کر رہی ہے، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ میرے خاندان سے انصاف کیا جائے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *