[ad_1]

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وادیٔ نیلم کے سیاحتی مقامات کیرن، اپر نیلم، لوات بالا، شاردہ اور اڑانگ کیل میں رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کے علاوہ تاؤبٹ، جاگراں، شونٹھر، گریس اور سرگن کی وادیوں میں بھی برف باری ہو رہی ہے۔

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے بلوچستان بھر میں بارش، ژالہ باری اور بالائی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔

زیارت، کان مہتر زئی اور توبہ اچکزئی سمیت بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث موسم شدید سرد ہو گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

تتہ پانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہِ قراقرم بحال نہ ہو سکی، سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکڑوں مسافر پھنسے ہوئے ہیں، شاہراہِ قراقرم کو کلیئر کرنے کا کام آج شروع کیا جائے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *