[ad_1]
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے مسافر عبدالرمیز کو ساؤتھ افریقا کا جعلی ویزا ہونے پر گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار ہونے والے مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے پاسپورٹ پر ساوتھ افریقا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم عبدالرمیز ای ویزا پر ساوتھ افریقا گیا تھا۔ ملزم نے ایجنٹ سے 10 ہزار ساوتھ افریقن رند کے عوض ساوتھ افریقا کا ویزا حاصل کیا جو کہ جعلی نکلا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم غیرملکی ایئرلائن کی فلائٹ سے پاکستان پہنچا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
[ad_2]