[ad_1]
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے ملک کی معیشت کا نقصان ہو، تحریک انصاف کا کوئی قدم جمہوریت کے خلاف نہیں ہوگا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم میدان چھوڑ کر نہیں جائیں گے، آج آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے۔
بیر سٹرگوہر نے کہا کہ کہا تھا شفاف الیکشن نہیں کرائیں گے تو معیشت کو نقصان ہوگا، یہ خود جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت صاف شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہی، الیکشن کمیشن فارم 45 کے تحت نتائج جاری کرنے میں ناکام رہا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مطالبہ کیا تھا لیاقت علی چٹھہ اور ان کی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے، کل سابق کمشنر کا بیان جاری ہوا، عوام اب حقیقت جان چکے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو فارم 47 جاری ہوئے وہ جعلی ہیں، ہم پارلیمان کا حصہ بنیں گے، ہر حال میں پاکستان میں قانون کی بالادستی اور رول آف لاء چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسی آزادی کے لیے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، تحریک انصاف کا کوئی بھی قدم نہ پاکستان اور نہ عوام کےخلاف ہوگا۔
’بانی پی ٹی آئی IMF کو خط لکھیں گے ابھی لکھا نہیں ہے‘
علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے ابھی لکھا نہیں ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے آئی ایم ایف کا پروگرام جاری رہنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پاکستان کی اکانومی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جمہوریت کیلئے جس جس فورم پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے وہ اٹھائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خط لکھنے کا شاید انہوں نے کہا ہے یہ ابھی بتائیں گے آپ کو۔
[ad_2]