[ad_1]
سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام سے ہم بھی متاثر ہوتے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ پاکستان کی تمام جماعتیں آزاد کشمیر میں موجود ہیں، دعا ہے کہ معاملات میں بہتری ہو۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے مینڈیٹ کی چوری سے استحکام نہیں آسکتا، مینڈیٹ پی ٹی آئی اور اس کی قیادت کو ملا ہے، مینڈیٹ کے مطابق پی ٹی آئی کو موقع دیا جائے۔
عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کی اجازت سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے آئے تھے، جیل انتظامیہ نے بتایا کہ منگل اور جمعرات کو ملاقات ہوسکتی ہے، ان سے ملاقات کے لیے دوبارہ آئیں گے۔
[ad_2]