[ad_1]
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کا گورنر پیپلز پارٹی کا ہو گا۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کا ووٹ ن لیگ کو دیں گے، پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اصلاح کے لیے تنقید کریں گے، تنقید برائے تنقید نہیں کریں گے، دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں بن رہی ہیں ان کے ذریعے فیصلے کریں گے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ہوں گے ان کا اختیار ہے کس کو کابینہ کا حصہ بناتے ہیں، یہ مشکل فیصلے تھے پارٹی کی سی ای سی اور لوگوں کا پریشر تھا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ اور بلوچستان سے متعلق ناموں کا آج یا کل اعلان ہو جائے گا۔
[ad_2]