[ad_1]
سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے قومی اسمبلی کے مزید 32 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے۔
الیکشن کمیشن میں کامیاب آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل نے مزید بیان حلفی جمع کرادیے ہیں۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے مزید 30 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی ای سی پی میں جمع کرائے ہیں۔
الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کی طرف سے مجموعی طور پر جمع کرائے گئے کامیاب آزاد امیدواروں کے سرٹیفکیٹس کی تعداد 82 تک پہنچ گئی ہے۔
سنی اتحاد کونسل نے گزشتہ روز 50 آزاد اراکین قومی اسمبلی کے سرٹیفکیٹ اور بیان حلفی جمع کرائے تھے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں حامد رضا نے کہا کہ آج مزید ایم این ایز کے بیان حلفی بھی جمع کروا دیں گے۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے کامیاب آزاد امیدواروں کے بیان حلفی بھی جلد جمع کرا دیں گے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے یہ بھی کہا کہ مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست بھی جلد جمع کرادی جائے گی۔
سنی اتحاد کونسل نے سندھ اسمبلی کے 9 آزاد اراکین صوبائی اسمبلی کے سرٹیفیکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے ہیں۔
[ad_2]