[ad_1]

سپریم کورٹ کا توہینِ قرآن اور قادیانیت کی ترویج کی دفعات نکالنے کا حکم

سپریم کورٹ نے توہین قرآن اور قادیانیت کی ترویج کے مقدمہ میں سے توہین قرآن اور قادیانیت کی ترویج کی دفعات حذف کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے جاری فیصلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ مذہبی آزادی اسلام کی بنیادی خصوصیات میں سے ہے کیس سے منسلک افراد نے قرآن پاک سے رہنمائی نہیں لی۔

آئین کے آرٹیکل 20 کے مطابق ہر شہری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، آئین ہر مذہب اور فرقے کو اپنے مذہبی ادارے کھولنے کی اجازت دیتا ہے، متعلقہ حکام اگر قرآن پاک سے رہنمائی لیتے تو شاید مقدمہ ہی درج نہ ہوتا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم مبارک ثانی کو 7 جنوری 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ چنیوٹ کے تھانہ چناب نگر میں 6 دسمبر 2022 کو درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے ملزم مبارک احمد ثانی کو 5 ہزار روپے کے ذاتی ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *