[ad_1]

بڑی جماعتوں میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں، غفور حیدری

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑی جماعتوں میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ موجودہ انتخابات کو دیکھ کر لوگ 2018ء کے انتخابات بھول گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بظاہر بڑی جماعتیں بن کر سامنے آئی ہیں وہ مرکز میں حکومت بنانے سے کترا رہی ہیں۔

جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر یہ بات چل رہی ہے کہ وفاق میں حکومت نہیں بنانی چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تمام آئینی عہدے مانگ رہی ہے، کوئی بھی پارٹی ذمے داری لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

عبدالغفور حیدری نے یہ بھی کہا کہ ان بڑی جماعتوں میں ہمت نہیں کہ چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں، حالیہ انتخابات میں زیادہ تر سلیکٹڈ لوگ آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو تاریخ یاد رکھنی چاہیے، 2018ء کے انتخابات میں ہم 16، 17 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ ان انتخابات میں طالب علموں نے ووٹ دیا تھا یا کسی اور نے؟ بلاول بھٹو زرداری اپنی جعل سازی اور ٹھپے مارنے کو مدرسے کے طالب علموں سے تشبیہ نہ دیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *