[ad_1]
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی پلھ نے کہا ہے کہ حیدر آباد میں بھی ہمارا مینڈیٹ چوری کر کے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو دیا گیا۔
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدر آباد میں ہمارے 4 کارکن زخمی ہوئے، جن کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی، سول سوسائٹی، صحافی اور وکلاء بھی کمیشن بنا سکتے ہیں۔
علی پلھ کا کہنا ہے کہ ہم انہیں تمام فارم 45 چیک کرا سکتے ہیں، الیکشن نتائج دنیا بھر کے اداروں کو بھیج کر بتائیں گے کہ ہمارے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری کے بہت بھاشن سنے مگر افسوس سندھ میں گندا کام کیا، آپ نے ہمارے آزاد امیدوار کو خریدا جسے بانی پی ٹی آئی کا ووٹ ملا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ انتقام پر یقین نہیں رکھتے لیکن مجھے انتقام کا نشانہ بنایا۔
[ad_2]