[ad_1]

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پی ٹی آئی کا جے یو آئی کے ساتھ خیبر پختون خوا میں مخلوط حکومت بنانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختون خوا اسمبلی میں حکومت سازی کے معاملے پر جماعتِ اسلامی کے انکار کے بعد مولانا فضل الرحمٰن سے مدد لینے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی خیبر پختون خوا اسمبلی میں نشستیں موجود ہیں، جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی کے ساتھ کے پی میں مخلوط حکومت بنانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ذرائع نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اور ہم الیکشن سے متعلق تحفظات پر ایک صفحے پر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کی ملاقات میں بانیٔ پی ٹی آئی کا پیغام مولانا فضل الرحمٰن کو پہنچایا گیا تھا۔

کل پی ٹی آئی کی طرف سے وزیر ِاعظم کے امیدوار عمر ایوب کے لیے جے یو آئی ف کا ووٹ مانگا گیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *