[ad_1]
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ترجمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمارے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ابھی تک پرویز خٹک سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے، رابطہ ہوا تو دونوں پارٹیاں مل کر مشاورت کریں گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مل کر حکومت بنانے پر کوئی اعتراض نہیں۔
اس سے قبل پی ٹی آئی نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ساتھ اتحاد کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے انکار کے بعد پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
[ad_2]