[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے این اے 11 شانگلہ میں پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 10 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری طرف شانگلا پولیس نے کہا ہے کہ مظاہرین نے پولیس پر فائرنگ کی، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، اس حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق آزاد امیدوار حاجی سید فرین کے حامی مظاہرین نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس اور پولیس اسٹیشن پر پتھراؤ کیا۔
پولیس کے مطابق مظاہرین نے سرکاری گاڑی نذر آتش کی، جس کے بعد انہیں منتشر کرنے کےلیے شیلنگ کی گئی جبکہ 10 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
[ad_2]