[ad_1]
کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل نے ووٹ کاسٹ کرلیا۔
بعدازاں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قادر مندوخیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو الیکشن میں شدید خدشات ہیں، ڈی آر او نے پیپلز پارٹی کے پوسٹر پھاڑ کر مصطفیٰ کمال کے پوسٹر لگائے۔
قادر مندوخیل نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے غنڈوں کو بلدیہ میں اتارا گیا ہے، پی ایس 112 میں ایک رات پہلے پیپلز پارٹی کے ووٹرز تبدیل کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش پر کل اعلامیہ آیا اور آج سب بند ہے، یہ کون سے الیکشن ہیں؟
[ad_2]