[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو بارش کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کچھ پمپنگ اسٹیشن بند ہوچکے ہیں، نالے گنجائش کے ساتھ بہہ رہے ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ٹیمیں سڑکوں پر موجود ہیں اور کام ہورہا ہے، میں خود گراؤنڈ پر ہوں صورتحال جلد کنٹرول ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

ٹریفک جام ہونے کے باعث کئی گاڑیاں خراب ہوئیں، بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *