[ad_1]

مولانا فضل الرحمٰن---فائل فوٹو
مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو 

جمعیت علمائے اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی جیل میں ہیں، میں اس کا مقابلہ کروں مزہ نہیں آتا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے ٹانک میں دیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ (بانی پی ٹی آئی) آزاد ہوتا تو میں اس کو دیکھتا، آج اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جنگ جاری رہے گی، میں اپنے نظریے پر آج بھی قائم ہوں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جمعیت سیاسی مخالفین کے ساتھ تعصب نہیں کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اس حلقے میں دیگر مذاہب کے لوگ بھی رہتے ہیں، دیگر مذاہب کے حقوق کا بھی ہم خیال رکھتے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *