[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں 4 فروری تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 اور 4 فروری کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب آج صبح سویرے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

کراچی میں سرجانی ٹاؤن، ناردرن بائی پاس، نیو کراچی، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلبہار کالونی، لسبیلہ، اولڈ سٹی ایریا،نمائش، ایم اےجناح روڈ، صدر، آئی آئی چند ریگر روڈ، گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، ملیر، شارعِ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *