[ad_1]
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر معراج الہدیٰ صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔
یہ مطالبہ جماعتِ اسلامی کے نائب امیر معراج الہدیٰ صدیقی نے حیدر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔
معراج الہدیٰ صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے پی ڈی ایم کی تقلید کرتے ہوئے عوام پر 50 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا۔
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں غریب اور متوسط طبقہ مزید منہگائی سے بے حد پریشان ہے۔
[ad_2]