[ad_1]
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی کو لاڈلا نہ بنایا جائے، ہمیں تو چن چن کر نااہل کیا گیا۔
جڑانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولت حاصل ہے، سزا کے بعد ان کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔
طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے چوری کی ہے، ان کے 300 کنال کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا، 300 کنال کے گھر کو سب جیل قرار دینا ہے تو سزا کی ضرورت نہیں تھی، ہمیں ان سزاؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز یا آصف زرداری کی بہن کیا کسی کی بیٹیاں نہیں تھیں، چند ہفتوں میں آنے والے فیصلوں کا موازانہ نواز شریف اور بھٹو سے کیا جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بار بار کہتے ہیں لیول پلیئنگ فیلڈ دو، کسی کو لاڈلا نہ بناؤ، نواز شریف نہ عدالت جھتے لے کر گئے اور نہ ہی حیلے بہانے بنائے، بانی پی ٹی آئی ایسا لاڈلا ہے جس کی آج بھی سہولت کاری جاری ہے۔
[ad_2]