[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے کورٹ رپورٹرز کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

سپریم کورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اہم کیسز کی سماعت میں کمرۂ عدالت میں ایک ادارے سے ایک رپورٹر جا سکے گا، سپریم کورٹ بلڈنگ میں کسی قسم کی ریکارڈنگ بشمول یوٹیوب پروگرام ریکارڈ کرنا منع ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کسی میڈیا ہاؤس کا میڈیا کارڈ دکھا کر ہی سپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت ہو گی، بڑے کیسز کے دوران آنے والے رپورٹرز کو عدالتی کارروائی دکھانے کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یہ ہدایات رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کی اجازت سے جاری کی گئی ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *