[ad_1]
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کے سزا یافتہ مجرم کی نااہلی مدت 5 سال سے بڑھا کر 10سال کرنے کی نیب اپیل پر اٹارنی جنرل کو معاونت کےلیے نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے نیب کیس میں سزا یافتہ مجرم کی نااہلی مدت 10سال سے کم کر کے 5 سال کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف نیب کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔
ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا نااہلی کی مدت 5 سال مقرر کرنے کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے۔
عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔
نیب پراسیکیوٹر نے فائق علی جمالی کی سزا سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا اور بتایا کہ نیب آرڈیننس میں سزا یافتہ شخص کی نااہلی مدت 10 سال لکھی گئی اور یہ اسپیشل لا ہے۔
سنگل بینچ نے نااہلی مدت 10 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی ہے، فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی جس کی تاریخ بعد میں مقرر ہوگی۔
[ad_2]