[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیان پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ردعمل دے دیا۔

عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میری شاہ محمود قریشی سے جیل میں ملاقات ان کی خواہش پر ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کرنا چاہتا ہوں، میں نے شاہ محمود قریشی سے کبھی پی ٹی آئی چھوڑنے کی بات نہیں کی۔

عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ شاہ محمود اپنا گروپ بنانا چاہتے تھے جس پر ساتھ دینے سے معذرت کی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے ایک کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے والوں نے اڈیالہ جیل میں اُن سے ملاقات کی تھی۔

سابق وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل، فواد چوہدری، عامر کیانی اور مولوی محمود اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آئے تھے اور کہا تھا کہ پارٹی چھوڑ دو، ہم الیکشن لڑیں گے اور آزاد حیثیت میں لڑیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *