[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا پارٹی ٹکٹ این اے 242 سے جمع کروانے پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت ناراض ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے درمیان کراچی سمیت سندھ بھر میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے نہ پاسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 242 کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے درمیان مذکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

موجودہ صورتحال کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو معاملات طے نہ ہونے کی صورت میں تمام حلقوں سے الیکشن میں حصّہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *