[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نے کمرۂ عدالت میں اے این پی رہنما ایمل ولی کی ویڈیو چلانے کا حکم دے دیا۔

اے این پی رہنما ایمل ولی خان توہینِ عدالت کیس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان کے سامنے پیش ہو گئے۔

اے این پی کے وکلاء کو سرخ مفلر ہٹانے کا حکم

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نے اے این پی کے وکلاء کو سرخ مفلر ہٹانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا کہ عدالت میں کھڑے ہو کر عدالت کے وقار کا خیال رکھیں، ایمل ولی خان کہاں ہیں؟

وکیل نے بتایا کہ ایمل ولی خان آ چکے ہیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا کہ مجھے اپنا غم نہیں، عدالت کے وقار کا غم ہے، ویڈیو لگائیں اور دیکھیں کہ یہ وہی بندہ ہے کہ نہیں، ہم ہر سیاسی جماعت کا خیال رکھتے ہیں، قانون کی پاسداری کرتے ہیں، ایمل ولی میرا چھوٹا بھائی ہے، میں معاف کردوں گا لیکن یہ ویڈیو لگاؤ۔

اس موقع پر وکلاء نے استدعا کی کہ ویڈیو عدالت میں نہ چلائیں، جو ماحول بنا تھا اس کی وجہ سے یہ ہوا

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا کہ اس ویڈیو کو دیکھنے دیں، ایمل ولی دیکھیں اور خود اقرار کریں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *