[ad_1]
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سامنے آگئی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع کو پروسٹیٹ کینسر سرجری کی وجہ سے آئی سی یو داخل کرایا گیا تھا۔
ڈاکٹرز کے مطابق معمول کے طبی معائنے کے دوران امریکی وزیر دفاع میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
22 دسمبر کو امریکی وزیر دفاع کی سرجری ہوئی، وہ اگلے دن گھر چلے گئے تھے، کچھ پیچیدگیوں کی وجہ سے لائیڈ آسٹن کو یکم جنوری کو دوبارہ اسپتال داخل ہونا پڑا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لائیڈ آسٹن کا پروسٹیٹ کینسر ابتدائی اسٹیج میں تھا، وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدر کو وزیر دفاع کے کینسر سے متعلق دو ہفتے سے زائد عرصے تک لاعلم رکھا گیا۔
[ad_2]