[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آج بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے، جبکہ اتوار کو مزید 35 پروازیں منسوخ اور کئی متاثر ہوئیں۔

دھند کے باعث ایم ون پشاور سے اسلام آباد تک اور ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

ایم 3 فیض پور سے درخانہ، ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک جبکہ سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے کاٹلنگ انٹرچینج تک بند کی گئی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بارش ہوئی، سائبیرین ہواؤں کے ساتھ مغربی سسٹم آج بلوچستان پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق قلعہ عبداللّٰہ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، زیارت، نوشکی اور مسلم باغ میں آج بارش کا امکان ہے جبکہ شمالی بالائی بلوچستان میں پھر برفباری ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گلگت، کالام اور گوپس میں منفی 5، استور میں منفی 4، راولاکوٹ اور چترال میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *