[ad_1]
شدید دھند کے باعث ملک بھر کے ایئر پورٹس سے آج بھی ملکی و غیر ملکی 22 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
پی آئی اے کی اسلام آباد سے دوحہ، دبئی اور مسقط جانے والی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
اسلام آباد سے العین جانے والی پرواز پی کے144، ابوظبی جانے والی پرواز 262 بھی منسوخ کردی گئی جبکہ لاہور سے کوالالمپور جانے والی پی آئی اے کی پرواز 898 اور 899 بھی روانہ نہ ہو سکی۔
لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 235، کوئٹہ جانے والی پروازیں پی کے 322 اور 323 بھی منسوخ کر دی گئیں۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق ملتان سے شارجہ جانے والی پی آئی اے کی پروازیں 293 اور 294 بھی منسوخ ہو گئیں جبکہ پشاور سے مسقط، دبئی، دوحہ اور ابوظبی کی 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ ریاض سے پشاور آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز منسوخ کر دی گئی جبکہ پشاور سے ریاض جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔
علاوہ ازیں ایئر پورٹ حکام کے مطابق باچا خان ایئر پورٹ پر 5 غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
[ad_2]