[ad_1]

سندھ، پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں

سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث فلائٹس آپریشن متاثر اور موٹرویز بند کردی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز مزید 37 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک، موٹروے ایم 3 لاہور سے سمندری اور فیض پور سے درخانہ تک بند کی گئی ہے۔

اسی طرح موٹر وے ایم 4 شیر شاہ سے عبدالحکیم تک، موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر اور رحیم یار خان سے روہڑی تک بند کی گئی ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *